12
تمپ (پاک ٹوڈے): بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تمپ، بالیچہ میں لوتھم کے مقام پر پکنک کے لیے موجود افراد پر مبینہ ڈرون حملے کی اطلاع موصول ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں یاسر ولد محمد کریم، زبیر ولد نواب، سمیر ولد عبدالخالق اور دیدگ ولد محمد عمر شامل ہیں، جن کا تعلق بالیچہ سے بتایا جاتا ہے۔
واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ ریسکیو اور انتظامی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
