اسلام آباد (پاک ٹوڈے): اسلام آباد پولیس نے انسداد دہشت گردی عدالت سے پی ٹی آئی کے 18 رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی درخواست کردی۔
درخواست میں سپیکر خیبرپختونخوا بابر سلیم سواتی بھی شامل ہیں۔
پولیس کی درخواست میں ارکان قومی اسمبلی شیر علی ارباب، زبیر وزیر اور شاہ احد کے وارنٹ گرفتاری کی درخواست کی گئی ہے۔
اسی طرح ارکان صوبائی اسمبلی ارشد عمرزئی، میاں عمر، زر عالم اور اختر خان بھی فہرست میں شامل ہیں۔
پولیس نے ہمایوں خان، طفیل انجم، عبدالکبیر، عجب گل اور آصف محسود کے وارنٹ گرفتاری کی درخواست بھی کی ہے۔
محمد عثمان بیٹنی اور ریاض خان بھی پولیس کی درخواست میں شامل ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب، عرفان سلیم اور ملک شہاب کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی بھی درخواست کی گئی ہے۔
