7
اسلام آباد (پاک ٹوڈے): وفاقی وزیر داخلہ کی دعوت پر لبنان کے وزیر داخلہ احمد الحجار 2 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔
اسلام آباد ایئرپورٹ پر وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے لبنان کے وزیر داخلہ احمد الحجار کا استقبال کیا۔
دورہ پاکستان کے دوران لبنانی وزیر داخلہ پاکستانی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے، جن میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی تعاون کے فروغ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مزید وسعت دینے اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر بھی بات چیت متوقع ہے۔
