10
لاہور (پاک ٹوڈے): محکمہ داخلہ پنجاب نے امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر صوبہ بھر میں 13 سے 17 ستمبر تک 5 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی۔
محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کے نفاذ کے دوران عوامی مقامات، شاہراہوں اور کھلی جگہوں پر 5 یا زائد افراد کے اجتماع، جلوس اور اکٹھے ہونے پر پابندی ہوگی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پنجاب بھر میں عوامی امن و سکون اور جان و مال کو لاحق سنگین خطرات کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
دفعہ 144 کا نفاذ 13 ستمبر سے 17 ستمبر 2026 تک جاری رہے گا۔
