پشاور (پاک ٹوڈے): تھانہ رحمان بابا کی حدود گڑھی موسم خان میں خاتون کے ساتھ مبینہ زیادتی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جس پر پولیس نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے تمام 4 نامزد ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے فوری پیش رفت کی اور کارروائی کے دوران چاروں ملزمان کو تحویل میں لے لیا۔ گرفتار افراد کے خلاف پاکستان پینل کوڈ (PPC) اور چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ کی سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے باقاعدہ قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
سینئر پولیس افسران کی براہِ راست نگرانی میں کیس کی خصوصی تفتیش جاری ہے، جبکہ گرفتار ملزمان سے مختلف پہلوؤں پر پوچھ گچھ کی جا رہی ہے جس سے مزید اہم انکشافات کی توقع ہے۔
پولیس حکام نے متاثرہ خاندان سے رابطہ کر کے انہیں کامل انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔
