کوئٹہ (پاک ٹوڈے): کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر روڈن جو جتک آباد کے مقام پر مسلح افراد نے ایک گاڑی کو روک کر اس میں سوار 4 مسافروں کو اغوا کر لیا اور گاڑی کو پٹرول چھڑک کر نذرِ آتش کر دیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق موٹر سائیکلوں پر سوار مسلح افراد نے شاہراہ سے گزرنے والی الٹو کار کو زبردستی روکا۔ حملہ آوروں نے گاڑی میں موجود چاروں مسافروں کو یرغمال بنا کر نیچے اتارا اور پھر گاڑی پر پٹرول چھڑک کر اسے آگ لگا دی، جس کے بعد وہ مغویوں کو اپنے ساتھ کسی نامعلوم مقام کی جانب لے کر فرار ہو گئے۔
واقعے کے بعد علاقے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے، واضح رہے کہ بلوچستان میں ایسے واقعات اب روزمرہ کا معمول بنتے جا رہے ہیں، جس کی روک تھام میں حکومت اور سیکیورٹی فورسز ناکام نظر آتے ہیں۔
