پشاور (پاک ٹوڈے) سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کرتے ہوئے 11 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ کارروائیاں بنوں، جنوبی وزیرستان اور بلوچستان کے ضلع خضدار میں انجام دی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق بنوں میں شدت پسندوں کے خلاف آپریشن کے دوران 2 شدت پسند مارے گئے اور ان کے ٹھکانے کو بارودی مواد سمیت تباہ کر دیا گیا۔ جنوبی وزیرستان کے علاقے لدھا میں سیکیورٹی فورسز نے شدت پسندوں کی نقل و حرکت کا سراغ لگا کر گھیرے میں لیا، جس کے نتیجے میں 5 شدت پسند ہلاک ہوئے۔
دوسری جانب بلوچستان کے ضلع خضدار (ساسول) میں کواڈ کاپٹر کی مدد سے کی گئی موثر کارروائی میں بلوچ علیحدگی پسند تنظیموں سے وابستہ چار افراد مارے گئے۔
