11
دمشق (پاک ٹوڈے): شام کی نئی حکومت نے بتایا ہے کہ انہیں سابق صدر بشار الاسد کے دور کی ایک خفیہ جگہ "سائٹ 99” سے ایٹمی مواد ملا ہے، جسے ماضی میں عوام اور دنیا سے چھپا کر رکھا گیا تھا۔
رپورٹس کے مطابق اس جگہ سے ملنے والے مواد کا تعلق ‘یلو کیک’ یورینیم اور اس پرانے ایٹمی پروجیکٹ سے ہے جسے 2007 میں اسرائیل نے تباہ کر دیا تھا۔
شامی حکومت کا کہنا ہے کہ اس مواد سے فی الحال کوئی خطرہ نہیں ہے اور وہ اس معاملے میں مکمل شفافیت رکھتے ہوئے تمام مواد عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA) کی نگرانی میں دے رہے ہیں۔
