جنوبی وزیرستان (پاک ٹوڈے): جنوبی وزیرستان میں وانہ-ڈی آئی خان (ڈیرہ اسماعیل خان) روڈ کے سرویکئی سیکشن پر نامعلوم افراد نے سیکیورٹی فورسز اور مختلف سرکاری اداروں کو انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کرنے والی مرکزی فائبر آپٹک کیبل کو کاٹ کر شدید نقصان پہنچایا ہے۔
ذرائع کے مطابق اہم شاہراہ کے قریب پیش آنے والے اس واقعے کے باعث علاقے میں عسکری و سرکاری دفاتر کے مواصلاتی نظام اور انٹرنیٹ خدمات میں تعطل پیدا ہوا ہے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے، جبکہ متعلقہ حکام کی جانب سے فائبر آپٹک کیبل کی فوری مرمت اور انٹرنیٹ کی بحالی کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
