23
تہران (پاک ٹوڈے): ایرانی افواج کے سربراہ میجر جنرل امیر حاتمی نے امریکی فورسز کے خلاف بڑا اعلان کرتے ہوئے کسی بھی امریکی سیکیورٹی اہلکار کو ہلاک یا گرفتار کرنے والے کے لیے 30 ہزار ڈالر (تقریباً 5 ارب تومان) انعام اور نیا اسلحہ دینے کا اعلان کر دیا ہے، جبکہ خواتین کے لیے یہ رقم دوگنی یعنی 60 ہزار ڈالر مقرر کی گئی ہے۔
ایرانی سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق میجر جنرل امیر حاتمی نے اپنے بیان میں دعویٰ کیا کہ ایران کے خلاف معرکے نے امریکی فوجی برتری کے تمام دعوؤ ں کو مٹی میں ملا دیا ہے۔
