حیدرآباد (پاک ٹوڈے): کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے حیدرآباد میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سندھودیش ریوولوشنری آرمی (ایس آر اے) کے انتہائی مطلوب ملزم شعیب خشک کو گرفتار کر لیا۔
حکام کے مطابق گرفتار ملزم کے سر کی قیمت سندھ حکومت نے ایک کروڑ روپے مقرر کر رکھی تھی۔ ملزم کی گرفتاری کے لیے تین روز قبل ٹھٹھہ میں بھی آپریشن کیا گیا تھا، تاہم اس دوران ملزم اور اس کے ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے تھے۔
سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کی نشاندہی پر زیرِ زمین چھپایا گیا اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق شعیب خشک اپنے کمانڈر اصغر شاہ سے بھی رابطے میں تھا، جبکہ فرار ہونے والے دیگر ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔
