14
اسلام آباد (پاک ٹوڈے): صدر مملکت آصف علی زرداری سے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے وفد کے ہمراہ ایوانِ صدر میں ملاقات کی، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات رات گئے ایوانِ صدر میں ہوئی، جس میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اور سینیٹر شیری رحمان بھی موجود تھے۔
ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال اور اہم قومی امور پر گفتگو کی گئی، تاہم جاری تفصیلات میں زیرِ بحث معاملات کے حوالے سے مزید وضاحت سامنے نہیں آئی۔
