10
تھرپارکر (پاک ٹوڈے): ضلع تھرپارکر کے علاقے چیلہار میں اراضی کے تنازع پر فائرنگ سے باپ اور بیٹا قتل جبکہ 6 افراد زخمی ہوگئے۔
ملزمان کی عدم گرفتاری کے خلاف مقتولین کے لواحقین نے مٹھی کے قریب لاشیں رکھ کر احتجاج کیا۔
ایس ایس پی عارف عزیز کے مطابق واقعے کے مرکزی ملزم عطا اللہ کھوسو کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جبکہ ایف آئی آر میں نامزد دو ملزمان اب تک گرفتار ہوچکے ہیں۔ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
