8
راولپنڈی (پاک ٹوڈے): پاکستان نے راولپنڈی ٹیسٹ میں سری لنکا کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز 1-0 سے اپنے نام کرلی۔
سری لنکا نے دوسری اننگز میں 316 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کے لیے 90 رنز کا ہدف دیا، جسے قومی ٹیم نے 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
سری لنکا کی جانب سے ملن رتھنائیکے 66 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ سونل ڈینوشا نے 54 اور کوسل مینڈس نے 53 رنز بنائے۔ سوریا بندارا نے 38 اور دھننجایا ڈی سلوا نے 37 رنز اسکور کیے۔
پاکستان کی جانب سے عامر جمال اور محمد عباس نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں، جبکہ رضا اللہ نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
واضح رہے کہ سیریز کا پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا تھا، جبکہ دوسرے ٹیسٹ میں کامیابی کے بعد پاکستان نے سیریز اپنے نام کرلی۔
