8
تہران (پاک ٹوڈے): ایران کے جنوبی جزیرے قشم کے مختلف علاقوں پر امریکی فوج کے حملوں کے بعد پانچ سے چھ دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ ایرانی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ حملوں میں جزیرے کے اہم بنیادی ڈھانچے اور عوامی خدمات کی تنصیبات کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔
ہرمزگان کے ڈپٹی گورنر احمد نفیسی کے مطابق قشم میں صورتحال قابو میں ہے جبکہ تمام امدادی اور خدمات فراہم کرنے والے ادارے ہائی الرٹ ہیں۔
دوسری جانب الجزیرہ نے ایک امریکی فوجی عہدیدار کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ حملے امریکی فوجیوں اور فوجی سازوسامان کے خلاف ایران کی مبینہ جارحانہ کارروائیوں کے جواب میں کیے گئے۔
