16
بہاولنگر (پاک ٹوڈے): بہاولنگر کے علاقے چک 272 ایچ آر میں ہائی وولٹیج بجلی کی تار ٹوٹ کر گھر پر گرنے سے میاں بیوی اور ان کا بیٹا جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق بجلی کی 11 ہزار وولٹ کی مین تار اچانک ٹوٹ کر گھر پر گری، جس کے نتیجے میں گھر میں سوئے ہوئے میاں بیوی اور ان کا بیٹا بجلی کا کرنٹ لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ تینوں کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئیں۔
واقعے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے اہلخانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام سے واقعے کی رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔
