پشاور (پاک ٹوڈے): 8 اکتوبر کو پشاور میں لانگ مارچ کے روٹ اور مختلف مقامات پر قیام کا تفصیلی شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔
شیڈول کے مطابق دوپہر 12 بجے لانگ مارچ حیات آباد ٹول پلازہ پہنچے گا، جبکہ 2 بج کر 30 منٹ پر بھانہ ماڑی چوک، 4 بجے کوہاٹی چوک رنگ روڈ، 5 بج کر 30 منٹ پر جمیل چوک، 6 بجے پیر زکوڑی پل اور 7 بجے کوثر چوک پہنچنے کا شیڈول ہے۔
لانگ مارچ کے لیے رات ساڑھے 8 بجے چارسدہ روڈ کا مقام مقرر کیا گیا ہے، جہاں شرکا کی آمد متوقع ہے۔
شیڈول میں متعلقہ انتخابی حلقوں کی تفصیلات بھی درج کی گئی ہیں، جن میں PK-78، PK-81، PK-83، PK-84، PK-75، PK-82 اور PK-72، 73، 74 جبکہ قومی اسمبلی کے حلقے NA-30، NA-31، NA-32، NA-29 اور NA-28 شامل ہیں۔