بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں چل بسے

ممبئی، بھارت (پاک ٹوڈے): بھارتی سینئر اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں چل بسے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نانا پاٹیکر کو جمعرات کی صبح گوا کے ایک نجی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کی۔ ابتدائی طور پر ان کی موت کی وجہ دل کا دورہ قرار دی جا رہی ہے، تاہم حتمی وجہ پوسٹ مارٹم کے بعد سامنے آنے کا امکان ہے۔

رپورٹس کے مطابق نانا پاٹیکر گوا میں اپنے فلیٹ میں موجود تھے جہاں انہوں نے سینے میں شدید درد کی شکایت کی، جس کے بعد طبی ٹیم کو طلب کیا گیا۔ طبی ٹیم کے پہنچنے پر اداکار بے ہوش تھے اور انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے صبح 5 بج کر 20 منٹ پر ان کی موت کی تصدیق کردی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نانا پاٹیکر کے بیٹے ملہار پاٹیکر نے طبی امداد سے متعلق معلومات فراہم کیں، جبکہ اداکار کی موت کی اصل وجہ جاننے کے لیے آج پوسٹ مارٹم کیے جانے کا امکان ہے۔

نانا پاٹیکر کا اصل نام وشواناتھ پاٹیکر تھا۔ انہوں نے 1978 میں فلمی کیریئر کا آغاز کیا اور ہندی و مراٹھی سینما میں نمایاں مقام حاصل کیا۔ ان کی معروف فلموں میں ’پرندہ‘، ’کرانتی ویر‘، ’اگنی ساکشی‘، ’خاموشی: دی میوزیکل‘، ’اب تک چھپن‘ اور ’ویلکم‘ شامل ہیں۔

نانا پاٹیکر کو 3 نیشنل فلم ایوارڈز سے نوازا گیا تھا، جبکہ 2013 میں انہیں بھارت کے سول اعزاز پدم شری سے بھی نوازا گیا۔

Related posts

پشاور: ایل آر ایچ سے لاپتا نومولود پبی سے بازیاب، خاتون حراست میں

بجلی کے نرخوں میں اضافہ، صارفین سے اضافی رقم اکتوبر کے بلوں میں وصول ہوگی

کرک: نیو کڑپہ میں پولیس پارٹی پر فائرنگ، ایس ایچ او داؤد خان اور گنر فرہاد مارے گئے، راہگیر زخمی