ہرنائی میں مبینہ ڈرون حملہ، مقامی چرواہا جاں بحق، دو نوجوان شدید زخمی

پشاور (پاک ٹوڈے): بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے علاقے کلی زکوکچ میں آپریشن کے دوران مبینہ ڈرون حملے میں ایک مقامی چرواہا جاں بحق جبکہ دو نوجوان شدید زخمی ہوگئے۔

مقامی ذرائع کے مطابق حملے میں کلی زکوکچ کے رہائشی چرواہے مہربان خان موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جبکہ منظور احمد ولد حاجی جان گل اور فیروز خان ولد حاجی جان گل شدید زخمی ہوئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق چرواہے کی میت پہاڑوں سے نیچے لائی جا رہی ہے، جبکہ زخمی نوجوانوں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

تاحال مبینہ ڈرون حملے کی نوعیت اور اس سے متعلق مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں۔

Related posts

نوشہرہ کے سرکاری گندم گودام میں ریت کی آمیزش کا انکشاف، تحقیقات کی سفارش

ایران کی فرانس کے صدر پر دوہرے معیار کی تنقید، احتجاج سے متعلق مؤقف پر سوالات

گورنر راج کا فیصلہ پہلے ہی ہوچکا تھا، مذاکرات محض دکھاوا تھے: اسد قیصر