قلات: اغوا ہونے والے ایم سی بی بینک کے دونوں اعلیٰ افسران بحفاظت بازیاب

پشاور (پاک ٹوڈے): بلوچستان کے ضلع قلات میں اغوا ہونے والے ایم سی بی بینک کے دونوں اعلیٰ افسران بحفاظت گھروں کو پہنچ گئے۔

ذرائع کے مطابق رودینجو کے مقام سے اغوا ہونے والے دونوں بینک افسران کو بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا ہے۔

بازیاب ہونے والوں میں ایم سی بی بینک خضدار ریجن کے ریجنل ہیڈ آپریشنز حاجی لشکر خان بنگلزئی اور ریجنل ہیڈ سیلز خالد گچکی شامل ہیں، جو اپنے گھروں کو پہنچ گئے ہیں۔

اہل خانہ اور بینک حکام نے دونوں افسران کی بحفاظت بازیابی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

Related posts

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، قلات میں چار شدت پسند مارے گئے، گوادر میں میجر وجاہت وحید جاں بحق

پشاور ہائی کورٹ میں ایمرجنسی سے متعلق پارلیمانی قرارداد اور نوٹیفکیشن چیلنج

کراچی ایئرپورٹ پر کسٹمز کی کارروائی، 80 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی محدود ادویات برآمد