کیچ (پاک ٹوڈے): ضلع کیچ کے علاقے نصیرآباد میں نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے مرکزی شاہراہ پر 2 ٹریلرز روک کر انہیں آگ لگانے کی اطلاعات ہیں۔
ذرائع کے مطابق دونوں ٹریلرز مانڈ سے تربت کی جانب جا رہے تھے کہ انہیں روک کر نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا۔
دوسری جانب نودز میں بھی نامعلوم افراد کی جانب سے ایک ڈمپر ٹرک کو آگ لگانے کی اطلاع ہے۔
ذرائع کے مطابق دونوں واقعات کے بعد حملہ آور علاقے سے فرار ہوگئے۔ واقعات کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔