کوہاٹ میں پولیس چوکی پر مسلح افراد کا حملہ، 4 اہلکار زخمی

کوہاٹ (پاک ٹوڈے): شہر کے مضافاتی علاقے شادی پور میں مسلح افراد نے پولیس چوکی پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق حملے کے بعد اہلکاروں اور حملہ آوروں کے درمیان دوطرفہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ واقعے کے بعد اضافی پولیس نفری اور فوجی دستے علاقے میں پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی ہلاکت یا زخمی ہونے سے متعلق تاحال کوئی معلومات سامنے نہیں آئیں، جبکہ کسی گروہ نے بھی حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

Related posts

مکہ دفاعی معاہدہ: پاکستانی فوج کی سعودی عرب میں موجودگی کی تصدیق

پشاور کے مختلف علاقوں میں موبائل سروس معطل

پاکستان کی بہتری کے لیے سیاسی راستہ نکالا جا رہا ہے، ایاز صادق