افغانستان کے غزنی میں ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق

غزنی، افغانستان (پاک ٹوڈے): افغانستان کے صوبہ غزنی میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے، جن میں 4 بچے اور ایک خاتون شامل ہیں۔

غزنی پولیس کے ترجمان خالد سرحدی کے مطابق حادثہ گزشتہ روز شام کے وقت غزنی کے مرکز میں بازار شہباز کے مقام پر کابل، قندھار شاہراہ پر پیش آیا، جہاں ایک 580 ماڈل گاڑی اور کرولا کے درمیان تصادم ہوا۔

پولیس ترجمان کے مطابق حادثے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

Related posts

کابل میں یوناما کے دفتر پر حملے کی منصوبہ بندی کا الزام، 4 افراد گرفتار

بھارت میں الیکشن کمیشن کے خلاف احتجاج، راہول گاندھی گرفتار، کچھ دیر بعد رہا

افغان وزیر خارجہ کی روسی سلامتی کونسل کے سیکریٹری سرگئی شوئیگو سے ملاقات