صوابی میں عبدالکریم تورڈھیر کے حجرے پر فائرنگ، بھائی اور 3 گن مین اغوا

صوابی (پاک ٹوڈے): صوابی سے منتخب رکن صوبائی اسمبلی اور سابق صوبائی وزیر عبدالکریم تورڈھیر کے حجرے پر رات گئے نامعلوم افراد نے فائرنگ کی، جبکہ ان کے بھائی عبدالناصر اور 3 گن مینوں کو حجرے سے اغوا کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔

ذرائع کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ واقعے کے بعد متعلقہ اداروں نے تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ عبدالناصر اور 3 گن مینوں کے اغوا کی اطلاعات کی مزید تصدیق کی جا رہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ اور اغوا کے واقعات کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہو سکے۔

Related posts

مکہ دفاعی معاہدہ: پاکستانی فوج کی سعودی عرب میں موجودگی کی تصدیق

پشاور کے مختلف علاقوں میں موبائل سروس معطل

پاکستان کی بہتری کے لیے سیاسی راستہ نکالا جا رہا ہے، ایاز صادق