کوئٹہ کے قریب قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثہ، خواتین اور بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک ٹوڈے): مچھ کے علاقے میں سکھر قومی شاہراہ پر زمیندار ہوٹل کے قریب ایک پل پر دو مزدا ٹرکوں اور مسافر ویگن کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق جبکہ 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب تینوں گاڑیاں تنگ پل پر بیک وقت ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی کوشش کر رہی تھیں۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ 7 افراد موقع پر ہی جان سے گئے جبکہ متعدد مسافر زخمی ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو مچھ سول ہسپتال منتقل کیا۔ زخمیوں میں سے کئی کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، جنہیں مزید علاج کے لیے کوئٹہ منتقل کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب مچھ سول ہسپتال میں ایمبولینسوں کی کمی کے باعث زخمیوں کو منتقل کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ فراہم کردہ معلومات کے مطابق ہسپتال کی دو سرکاری ایمبولینسیں خراب ہیں جبکہ صرف ایک ایمبولینس فعال ہے۔

 

Related posts

خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے بعد 15 ارکانِ اسمبلی اور رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے

آزاد کشمیر: ہجیرہ میں بارودی سرنگ کا دھماکا، چار نوجوان جان سے گئے

پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کابینہ کی گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کی مذمت، گرفتار قیادت کی رہائی کا مطالبہ