کوئٹہ کے علاقے ہنہ اوڑک میں آئی ای ڈی دھماکہ: 2 افراد جاں بحق، 2 شدید زخمی

کوئٹہ (پاک ٹوڈے): کوئٹہ کے معروف سیاحتی علاقے ہنہ اوڑک میں ولی تنگی داوا روڈ پر سڑک کنارے نصب بم (آئی ای ڈی) کے دھماکے میں دو افراد جاں بحق جبکہ ٹیوب ویل ٹھیکیدار سمیت دو افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق بارودی مواد کا یہ دھماکہ اس وقت ہوا جب وہاں سے شہری گزر رہے تھے۔ دھماکے کی شدت اتنی تیز تھی کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی، جس کے نتیجے میں دو افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوئے۔ جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق کوئٹہ شہر سے بتایا جاتا ہے، جبکہ زخمیوں میں ایک ٹیوب ویل کا ٹھیکیدار بھی شامل ہے۔

واقعے کے فوراً بعد ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو قریب ترین ہسپتال منتقل کر دیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

Related posts

شمالی وزیرستان: عیدک کے قریب سیکیورٹی قافلے پر حملہ، کالعدم تنظیم کا ذمہ داری قبول کرنے کا دعویٰ

کوئٹہ میں افغان کمانڈر حاجی ورورکی اچکزئی فائرنگ کے واقعے میں ہلاک

مسلح افراد کا حملہ، 60 گھر مسمار اور 600 افراد نقل مکانی پر مجبور