8
کوئٹہ (پاک ٹوڈے): کسان اتحاد اور زمینداروں نے اپنے مطالبات کے حق میں کل سہ پہر 3 بجے کوئٹہ سے اسلام آباد کی جانب احتجاجی لانگ مارچ شروع کرنے کا اعلان کردیا۔
ذرائع کے مطابق کسان رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ہزاروں افراد پر مشتمل قافلہ کوئٹہ سے وفاقی دارالحکومت کی جانب روانہ ہوگا، جس کا مقصد کسانوں کو درپیش مسائل اور مشکلات کی جانب حکومت کی توجہ مبذول کرانا ہے۔
کسان رہنماؤں نے واضح کیا کہ مطالبات کی منظوری اور مسائل کے مستقل حل تک احتجاج کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا، جبکہ لانگ مارچ کی تیاریوں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔
