1
پشاور (پاک ٹوڈے): پی ٹی آئی لانگ مارچ کے شرکاء کی جانب سے کرک روانگی سے قبل سابق وزیراعظم عمران خان کے حق میں اجتماعی دعا کی گئی۔
گندی چوک لکی مروت سے کرک روانگی کے موقع پر کارکنان نے عمران خان کی رہائی، صحت اور لمبی عمر کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔
شرکاء کا کہنا تھا کہ وہ اپنے قائد عمران خان کے نظریے کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہر مشکل وقت میں ان کا ساتھ دیں گے، لانگ مارچ عمران خان کی رہائی تک جاری رہے گا۔
