کرک: بندہ داؤد شاہ میں پولیس گاڑی کے قریب آئی ای ڈی دھماکہ، 1 اہلکار مارا گیا، 6 شدید زخمی

کرک (پاک ٹوڈے): ضلع کرک کی تحصیل بندہ داؤد شاہ میں پولیس کی گاڑی پر بم دھماکے کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک جبکہ مزید 6 اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔

یہ واقعہ بندہ داؤد شاہ کے علاقے بہادر خیل کے قریب ‘گھول ڈیم’ کی پہاڑی شاہراہ پر پیش آیا، جہاں سڑک کنارے نصب آئی ای ڈی (ریموٹ کنٹرول بم) کے ذریعے پولیس کی گشتی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔

دھماکے کے نتیجے میں پولیس گاڑی کے ڈرائیور واجد موقع پر ہی دنیا سے رخصت ہوگئے، جبکہ گاڑی میں سوار دیگر 6 اہلکار شدید زخمی ہوئے۔ زخمی ہونے والے اہلکاروں کی شناخت نور شاہ علی، سید شاہ، عمران، یاسین، شمیم اور ریاض کے ناموں سے ہوئی ہے۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر ہلاک اور تمام زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا، جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ واقعے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو مکمل محاصرے میں لے کر ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

Related posts

مانسہرہ: ‘موسیٰ کا مصلیٰ’ کی چوٹی سے واپسی پر آئرش سیاح لاپتا، سرچ آپریشن جاری

اسلام آباد: پیٹرول 225 روپے فی لیٹر مقرر کریں ورنہ حکومت کا تختہ الٹ دیں گے۔

واشُک: مشکیل میں عسکری تنصیبات پر حملے اور 25 اہلکاروں کی ہلاکت کا بی ایل ایف کا دعویٰ