کابل (پاک ٹوڈے): افغانستان میں امریکی و نیٹو افواج کے آخری کمانڈر جنرل سکاٹ ملر نے اعتراف کیا ہے کہ وہ افغانستان میں امریکی عسکری مشن کے خاتمے اور جس انداز میں انخلاء ہوا، اس پر بالکل مطمئن نہیں تھے۔
اپنی ایک تازہ انٹرویو میں جنرل ملر کا کہنا تھا کہ انخلاء کے وقت اپنے افغان اتحادیوں اور سیکیورٹی اہلکاروں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے انہیں شدید ندامت تھی اور یوں محسوس ہو رہا تھا جیسے ان کے ساتھ خیانت کی جا رہی ہو۔
انہوں نے اگست 2021 میں کابل ایئرپورٹ پر ہونے والے دھماکے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعے نے ان کی کمر توڑ دی تھی اور اس وقت وہ شدید بے بسی محسوس کر رہے تھے۔
واضح رہے کہ جنرل سکاٹ ملر نے جولائی 2021 میں افغانستان میں امریکی فورسز کی کمان چھوڑی تھی، جس کے بعد اگست کے اختتام پر تمام غیر ملکی افواج کا انخلاء مکمل ہوا تھا۔