مانسہرہ: ‘موسیٰ کا مصلیٰ’ کی چوٹی سے واپسی پر آئرش سیاح لاپتا، سرچ آپریشن جاری

مانسہرہ (پاک ٹو ڈے): خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ میں واقع 13 ہزار 500 فٹ بلند خطرناک چوٹی ‘موسیٰ کا مصلیٰ’ کی تسخیر کے بعد واپسی پر ایک غیر ملکی آئرش سیاح پراسرار طور پر لاپتا ہو گیا۔

​ڈسٹرکٹ پولیس کے مطابق آئرلینڈ سے تعلق رکھنے والا سیاح الیگزینڈر اپنے ایک غیر ملکی ساتھی کے ہمراہ اس چوٹی پر چڑھا تھا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق دونوں سیاحوں نے مقامی انتظامیہ کو مطلع کیے بغیر اور بغیر این او سی کے اس مہم جوئی کا آغاز کیا تھا۔

​پولیس کا کہنا ہے کہ چوٹی سر کرنے کے بعد دونوں سیاحوں نے ایک دوسرے سے پہلے نیچے پہنچنے کی شرط لگائی اور الگ الگ راستوں سے اترنا شروع کیا۔ اس دوران الیگزینڈر اپنے ساتھی سے بچھڑ گیا اور مقررہ وقت تک بیس کیمپ نہ پہنچ سکا۔

​اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے لاپتا سیاح کی تلاش کے لیے وسیع پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ شدید موسم اور دشوار گزار علاقے کے باعث تلاش کے کام میں مشکلات کا سامنا ہے، تاہم حکام کا کہنا ہے کہ تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔

Related posts

دیر کالونی اسکول سانحہ: جاں بحق بچوں کے لواحقین کے لیے 10، 10 لاکھ، زخمیوں کے لیے 2، 2 لاکھ روپے امداد کا اعلان

بونیر میں دو فریقین کے درمیان مسلح تصادم، متعدد افراد جاں بحق، ایک زخمی

خیبر: باڑہ بازار کی کئی روز سے بندش، تاجروں اور عوام کو مشکلات