بنوں: دن پہلے پولیس کی جانب سے لاپتہ کئے گئے بصيرالحق کی تشدد زدہ لاش برآمد

لکی مروت (پاک ٹوڈے): ضلع لکی مروت میں ایک اور لاپتہ شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے، جس کی شناخت بنوں کے رہائشی بصیر الحق کے نام سے کر لی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈاڈیوالہ کی حدود میں واقع گاؤں منگلہ کے قریب ایک زیرِ تعمیر پل کے نیچے سے نوجوان کی لاش برآمد ہوئی تھی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش تحویل میں لے لی تھی، جس کی بعد میں شناخت بنوں کے رہائشی بصیر الحق کے طور پر ہوئی۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ بصیر الحق کو تقریباً 20 دن قبل بنوں پولیس امن کمیٹی نے دیگر 5 افراد کے ساتھ مبینہ طور پر حراست میں لیا تھا، جس کے بعد سے وہ لاپتہ تھے۔

Related posts

خاران میں رخشان ڈویژن کے کمشنر اسد اللہ کاکڑ مبینہ طور پر اغوا

سہیل آفریدی تاحال حراست میں اور پشاور میں موجود ہیں، بیرسٹر گوہر

افغانستان میں تین مختلف ٹریفک حادثات، 13 افراد جاں بحق، 19 زخمی