کراچی میں انسانی اسمگلنگ کا الزام، رینجرز اور سی ٹی ڈی نے 5 ملزمان گرفتار کرلیے

کراچی (پاک ٹوڈے): کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں رینجرز اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بین الصوبائی انسانی اسمگلنگ میں ملوث ہونے کے الزام میں 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان مبینہ طور پر افغان باشندوں کو غیر قانونی طریقے سے کراچی منتقل کرتے تھے اور اس مقصد کے لیے فی خاندان 2 لاکھ روپے تک رقم وصول کرتے تھے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان کراچی پہنچنے والے افغان باشندوں کو مختلف ہوٹلوں اور گھروں میں عارضی رہائش بھی فراہم کرتے تھے۔

کارروائی کے دوران گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، منشیات اور ایک گاڑی بھی برآمد ہوئی ہے۔ حکام کے مطابق ملزمان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

Related posts

وزارتِ مواصلات میں دو سال کے دوران 222 ارب روپے سے زائد کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف

پی ٹی آئی سے لوٹ مار کا حساب لیں گے، امیر مقام

بلاول بھٹو: دہشت گردی کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل طے ہو تو کے پی میں گورنر راج ختم ہو سکتا ہے