افغانستان فٹسال ٹیم کیپ ورڈ کو شکست دے کر برازیل ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئی

کابل (پاک ٹوڈے): افغانستان کی قومی فٹسال ٹیم نے برازیل میں جاری چھ ملکی بین الاقوامی ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں کیپ ورڈ کو 2 کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

افغان فٹبال فیڈریشن کے مطابق افغانستان نے سیمی فائنل میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔ میچ میں حمید رضا حسینی، سید حسین موسوی اور امید قنبری نے افغانستان کی جانب سے گول کیے۔

افغانستان نے اس سے قبل پیرو کو 3-0 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی تھی۔

افغانستان کی ٹیم اب ٹورنامنٹ کے فائنل میں میزبان برازیل کے مدمقابل ہوگی، جو پیر کی شب کھیلا جائے گا۔

Related posts

پاکستان کی سری لنکا کو 37 رنز سے شکست، سہ ملکی ون ڈے سیریز کا فاتحانہ آغاز

سلمان علی آغا کی سنچری، پاکستان کے سری لنکا کو 306 رنز کا ہدف

وزارتِ مواصلات میں دو سال کے دوران 222 ارب روپے سے زائد کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف