کراچی (پاک ٹوڈے): شہر قائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن سیکٹر 14 سی میں پاکستان بازار پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد تین ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فون، نقد رقم اور ایک موٹرسائیکل برآمد ہوئی ہے۔
ایدھی حکام کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزمان کی شناخت محمد عالم، سمیر احمد اور محمد اسد علی کے ناموں سے ہوئی ہے۔ تینوں زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران ملزمان سے اسلحہ، موبائل فون، نقدی اور موٹرسائیکل تحویل میں لی گئی ہے۔ واقعے سے متعلق مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آسکیں۔