عمران خان سے ملاقات کے بغیر مذاکرات نہیں، محمود اچکزئی کی شرط

اسلام آباد (پاک ٹوڈے): قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو حکومت کے ساتھ مزید مذاکرات سے پہلے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی شرط پر قائم رہنے کی ہدایت کردی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق محمود اچکزئی نے راجا ناصر عباس، بیرسٹر گوہر خان اور اسد قیصر سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور انہیں کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے مطالبے سے پیچھے نہ ہٹیں۔

محمود اچکزئی نے مؤقف اختیار کیا کہ عمران خان سے ملاقات کی شرط کے علاوہ کوئی دوسرا آپشن قبول نہ کیا جائے اور حکومت کے ساتھ بات چیت سے پہلے اس مطالبے پر ڈٹے رہیں۔

Related posts

خیبر: انصاف ڈاکٹرز فورم کے صدر اور جنرل سیکرٹری کی بازیابی کے لیے اتوار تک مہلت

کابل ایئرپورٹ روڈ پر قاضی پلازہ کی مارکیٹ میں آتشزدگی

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ پر غور کیا گیا، گورنر راج آخری آپشن ہونا چاہیے، بلاول بھٹو