کانک، مستونگ میں فائرنگ، قبائلی رہنما خورشید پندرانی رئیسانی جاں بحق

مستونگ (پاک ٹوڈے): تحصیل کانک کے علاقے زیارت کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے قبائلی و سیاسی رہنما شدید زخمی ہونے کے بعد جاں بحق ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے خورشید پندرانی رئیسانی پر اس وقت فائرنگ کی جب وہ اپنے آبائی علاقے میں موجود تھے۔ فائرنگ کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئے۔
زخمی کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد کے بعد تشویشناک حالت میں کوئٹہ ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔
لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتول کا تعلق رئیسانی قبیلے کی ذیلی شاخ پندرانی سے ہے۔ لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی ہے۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Related posts

افغان میڈیکل طلبہ کے مستقبل کا معاملہ:؛سابق سفیر منصور احمد خان کی PMDC سے فیصلے پر نظرثانی کی اپیل

پانی کے تنازع پر پاکستانی فورسز کے مختلف یونٹس میں مبینہ جھڑپ، 22 اہلکار زخمی

راولپنڈی: اڈیالہ جیل کے گرد سیکیورٹی ریڈ الرٹ، 435 اہلکار تعینات اور 8 حصاری ناکے قائم