سعودی عرب کے ۴ شہروں پر حوثی ڈرون و میزائل حملے: ۷۳ شہری زخمی، اقتصادی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا

ریاض (پاک ٹوڈے): یمن کے حوثی عسکریت پسندوں کی جانب سے سعودی عرب کے ۴ اہم شہروں اور اقتصادی تنصیبات پر شدید ڈرون و میزائل حملے کیے گئے ہیں، جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت ۷۳ شہری زخمی ہو گئے ہیں۔

سعودی سربراہی میں قائم عرب اتحاد کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے جاری کردہ باقاعدہ بیان میں تصدیق کی ہے کہ حوثی عسکریت پسندوں نے مختلف شہروں میں سویلین اور قومی اقتصادی تنصیبات کو دانستہ طور پر نشانہ بنایا۔ زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

ترجمان سعودی اتحاد نے ان حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انہیں سعودی عرب کی خودمختاری اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔ میجر جنرل ترکی المالکی کا کہنا تھا کہ ان حملوں کا بنیادی مقصد ملک کے قومی اثاثوں اور شہری تنصیبات کو نقصان پہنچانا ہے، جس سے خطے میں جاری امن و استحکام کی کوششیں اور مذاکراتی عمل شدید متاثر ہوں گے۔

Related posts

انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹ پڑا: گرم لاوے اور دھوئیں کے خوفناک مناظر، لوگ دہشت زدہ

افغان میڈیکل طلبہ کے مستقبل کا معاملہ:؛سابق سفیر منصور احمد خان کی PMDC سے فیصلے پر نظرثانی کی اپیل

افغانستان کا سعودی کمپنی ‘ڈلٹا انٹرنیشنل’ کا کشک تِیرپُل تیل و گیس حوزے میں 200 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا معاہدہ