پانی کے تنازع پر پاکستانی فورسز کے مختلف یونٹس میں مبینہ جھڑپ، 22 اہلکار زخمی

پانی کے تنازع پر پاکستانی فورسز کے مختلف یونٹس میں مبینہ جھڑپ، 22 اہلکار زخمی

جنوبی وزیرستان کے علاقے آسمان منزا میں پاکستانی فوج اور فرنٹیئر کور (FC) کے مختلف یونٹس کے درمیان پانی کے معاملے پر مبینہ طور پر تنازع شدت اختیار کر گیا، جو بعد ازاں لڑائی میں تبدیل ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق واقعے میں دونوں جانب سے 22 اہلکار زخمی ہوئے، جبکہ بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ واقعے میں SSG کمانڈوز، فرنٹیئر کور (FC)، FIU، انٹیلیجنس اور دیگر یونٹس کے اہلکار شامل تھے۔

زخمی ہونے والے اہلکاروں میں سے 9 کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپتال منتقل کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔

ویڈیو میں اہلکاروں کو آپس میں لڑتے دیکھا جاسکتا ہے۔

 

 

Related posts

افغان میڈیکل طلبہ کے مستقبل کا معاملہ:؛سابق سفیر منصور احمد خان کی PMDC سے فیصلے پر نظرثانی کی اپیل

کانک، مستونگ میں فائرنگ، قبائلی رہنما خورشید پندرانی رئیسانی جاں بحق

راولپنڈی: اڈیالہ جیل کے گرد سیکیورٹی ریڈ الرٹ، 435 اہلکار تعینات اور 8 حصاری ناکے قائم