افغان میڈیکل طلبہ کے مستقبل کا معاملہ:؛سابق سفیر منصور احمد خان کی PMDC سے فیصلے پر نظرثانی کی اپیل

پشاور (پاک ٹوڈے): افغانستان کے لیے پاکستان کے سابق سفیر منصور احمد خان نے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (PMDC) پر زور دیا ہے کہ وہ افغان میڈیکل طلبہ کے حوالے سے اپنے حالیہ فیصلے پر انسانی ہمدردی اور دونوں ممالک کے دیرینہ تعلیمی و تہذیبی تعلقات کو مدنظر رکھتے ہوئے نظرثانی کرے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں سابق سفیر نے کہا کہ زیادہ انسانی اور عملی راستہ یہی ہے کہ افغان میڈیکل طلبہ کو پاکستان میں اپنی تعلیم اور ڈگریاں مکمل کرنے کی اجازت دی جائے، جس کے بعد ان کی باوقار افغانستان واپسی کا انتظام کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس مثبت قدم سے افغان طلبہ کی برسوں کی تعلیمی محنت اور مستقبل کو ضائع ہونے سے بچایا جا سکے گا، جبکہ دونوں برادر ممالک کے عوام کے درمیان دہائیوں سے قائم دوستانہ اور تہذیبی رشتوں کو بھی تقویتی ملے گی۔

Related posts

انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹ پڑا: گرم لاوے اور دھوئیں کے خوفناک مناظر، لوگ دہشت زدہ

پانی کے تنازع پر پاکستانی فورسز کے مختلف یونٹس میں مبینہ جھڑپ، 22 اہلکار زخمی

کانک، مستونگ میں فائرنگ، قبائلی رہنما خورشید پندرانی رئیسانی جاں بحق