انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹ پڑا: گرم لاوے اور دھوئیں کے خوفناک مناظر، لوگ دہشت زدہ

جکارتا (پاک ٹوڈے) انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹنے کے بعد انتہائی خوفناک مناظر سامنے آئے ہیں، جنہوں نے دیکھنے والوں کو حیران اور شدید خوف زدہ کر دیا ہے۔

منظر عام پر آنے والی ویڈیوز اور تصاویر میں آتش فشاں سے نکلتا ہوا شدید گرم لاوا، سیاہ راکھ اور دھوئیں کے دیوہیکل بادل فضا میں بلند ہوتے دیکھے جا سکتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ان خوفناک مناظر کو صارفین کی جانب سے قدرت کے شدید غضب کی عکاسی قرار دیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ انڈونیشیا دنیا کے ان خطوں میں شمار ہوتا ہے جہاں سب سے زیادہ فعال آتش فشاں موجود ہیں۔ ملک کا بیشتر حصہ بحرالکاہل کے ‘رنگ آف فائر’ (Ring of Fire) زون میں واقع ہونے کی وجہ سے یہاں زلزلے اور آتش فشانی کے واقعات معمول کا حصہ سمجھے جاتے ہیں۔

Related posts

افغان میڈیکل طلبہ کے مستقبل کا معاملہ:؛سابق سفیر منصور احمد خان کی PMDC سے فیصلے پر نظرثانی کی اپیل

سعودی عرب کے ۴ شہروں پر حوثی ڈرون و میزائل حملے: ۷۳ شہری زخمی، اقتصادی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا

افغانستان کا سعودی کمپنی ‘ڈلٹا انٹرنیشنل’ کا کشک تِیرپُل تیل و گیس حوزے میں 200 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا معاہدہ