ڈیرہ اسماعیل خان (پاک ٹوڈے): ڈیرہ اسماعیل خان شہر کے ڈیال روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سابق ایس ایچ او تھانہ سرویکئی کامران محسود قتل ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے کامران محسود کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔