ڈی آئی خان میں امن میلہ چیک پوسٹ پر خودکش حملہ، 10 اہلکار ہلاک، 20 سے زائد زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان (پاک ٹوڈے): ژوب روڈ پر امن میلہ چیک پوسٹ پر خودکش حملے کے نتیجے میں پولیس کے مطابق 10 اہلکار ہلاک جبکہ 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق بارودی مواد سے لدی ٹریکٹر ٹرالی چیک پوسٹ پر ٹکرائی گئی، جس کے نتیجے میں زور دار دھماکا ہوا۔ دھماکے کے بعد علاقے میں سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کے اہلکاروں نے کارروائی شروع کردی۔

پولیس کے مطابق دھماکے کے وقت امن میلہ چیک پوسٹ پر پولیس، کسٹم، ایکسائز اور وائلڈ لائف کے اہلکار موجود تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 10 اہلکار ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ ہلاک اور زخمیوں کو ٹائپ ڈی ہسپتال درہ زندہ اور مفتی محمود ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ دھماکے کی نوعیت اور حملے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔

حکام کی جانب سے ہلاک اور زخمی ہونے والے اہلکاروں کی شناخت اور واقعے کی مزید تفصیلات بعد میں جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

Related posts

ایف بی آر کا سرکاری گاڑیوں کے ایندھن کوٹے میں 50 فیصد کمی کا حکم، آپریشنل گاڑیاں مستثنیٰ

حسن خیل میں کان گرنے سے 3 افراد جاں بحق، ریسکیو آپریشن مکمل

27 ستمبر کا لانگ مارچ، بھاگنا ہی تھا تو احتجاج کی کال کیوں دی، عطا تارڑ