ڈیرہ اسماعیل خان (پاک ٹوڈے): محکمہ تعلیم میں مبینہ جعلی تقرریوں اور بے ضابطگیوں کے معاملے پر 35 خواتین اساتذہ کو ملازمت سے فارغ کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق خواتین اساتذہ کی تقرریوں میں جعلسازی کی نشاندہی کے بعد تحقیقات کی گئیں، جن کی روشنی میں متعلقہ اساتذہ کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔