تمپ (پاک ٹوڈے): بلوچستان اسمبلی کی رکن اور مشیر برائے کھیل و امورِ نوجوانان مینا مجید کے بھائی اورنگزیب مجید کو ضلع کیچ کے علاقے مند سے نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کر لیا۔
پولیس اور ذرائع کے مطابق واقعہ بلوچ آباد میں پیش آیا، جہاں دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار مسلح افراد اورنگزیب مجید کو اسلحے کے زور پر اپنے ساتھ لے گئے۔
بلوچستان کے وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو نے بھی پریس کانفرنس میں اغوا کے واقعے کی تصدیق کی ہے۔ مغوی کی بازیابی اور واقعے سے متعلق مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئیں۔