ریاض میں افغان سفارت کے ناظم الامور کی سعودی حکام سے ملاقاتیں، افغان قیدیوں کے مسائل پر گفتگو

ریاض: سعودی عرب میں افغانستان کی اسلامی امارت کے سفارت خانے کے ناظم الامور عبدالفتاح رحیمی نے سعودی اداروں کے حکام سے ملاقاتیں کیں، جن میں افغان قیدیوں کی صورتحال، انہیں درپیش مسائل کے حل اور سہولیات کی فراہمی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

افغان سفارت خانے کے مطابق عبدالفتاح رحیمی نے حائر جیل میں افغان قیدیوں سے بھی ملاقات کی، ان کے مسائل اور مطالبات سنے اور سفارت خانے کی جانب سے مسلسل توجہ دینے کی یقین دہانی کرائی۔

سفارت خانے کا کہنا ہے کہ سعودی حکام نے بھی متعلقہ قوانین اور ضوابط کے دائرے میں افغان قیدیوں کی صورتحال بہتر بنانے اور انہیں ضروری خدمات فراہم کرنے میں تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

Related posts

امریکی شہریوں سے 35 ارب روپے کے فراڈ کا الزام، مرکزی ملزم فہیم اکرم گرفتار

پاکستان نے عرفات منہاس کی آل راؤنڈ کارکردگی کی بدولت انگلینڈ کو 87 رنز سے شکست دے دی

مولانا فضل الرحمان کا گورنر راج مسترد، کہا: عہدہ مانگا تو صدر یا وزیراعظم کا مانگوں گا