چین سے افغانستان کے لیے پہلی براہِ راست مال بردار ٹرین روانہ

پشاور (پاک ٹوڈے): چینی میڈیا کے مطابق چین کے صوبے شاندونگ کے شہر لینی سے افغانستان کی بندرگاہ حیرتان کے لیے پہلی براہِ راست مال بردار ٹرین روانہ ہوگئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق ٹرین میں لینی شہر کی تیار کردہ مصنوعات شامل ہیں، جن میں ٹیکسٹائل مصنوعات، کیمیائی خام مال، دھاتی آلات اور تعمیراتی مشینری شامل ہیں۔ سامان کی مجموعی مالیت تقریباً 80 لاکھ چینی یوآن، یعنی لگ بھگ 12 لاکھ امریکی ڈالر بتائی گئی ہے۔

یہ ٹرین چین کے شاندونگ ہائی وے گروپ کے زیرِ انتظام چلائی جا رہی ہے اور توقع ہے کہ تقریباً 20 روز میں افغانستان کی بندرگاہ حیرتان پہنچ جائے گی۔

چینی میڈیا کے مطابق اس ریلوے سروس کے آغاز سے شاندونگ اور افغانستان کے درمیان براہِ راست ریل مال برداری کا راستہ باضابطہ طور پر کھل گیا ہے۔ اس پیش رفت سے وسطی ایشیا، مغربی ایشیا اور جنوبی ایشیا کی ابھرتی ہوئی منڈیوں کے ساتھ تجارتی روابط بڑھانے کے نئے مواقع پیدا ہونے کی توقع ہے۔

Related posts

سنٹرل اورکزئی: اغوا ہونے والے ہیڈ ماسٹر اقبال آفریدی بازیاب

آئین نہ ماننے والوں سے مذاکرات ہوں گے نہ رعایت، شدت پسندی کے خلاف فیصلہ کن کارروائی ضروری ہے: گورنر کنڈی

اسرائیل کا مقبوضہ مغربی کنارے میں آمدورفت پر مکمل پابندی کا اعلان