کابل (پاک ٹوڈے): اقوام متحدہ نے اپنے 81ویں یومِ تاسیس کے موقع پر افغان عوام کے صبر و استقامت کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان کے لوگ کئی دہائیوں کی جنگ، غربت، بے گھر ہونے اور موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث متعدد مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔
اقوام متحدہ نے بالخصوص واپس آنے والے افغان مہاجرین کو درپیش مسائل پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
ادارے کے مطابق افغانستان میں انسانی امداد، صحت، تعلیم، انسانی حقوق کے تحفظ، معاشی مواقع کی فراہمی اور قدرتی آفات سے نمٹنے کی تیاریوں کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
اقوام متحدہ نے اس بات پر زور دیا کہ افغانستان کا مستقبل افغان عوام کے ہاتھ میں ہے اور وہ ان کی حمایت کے لیے اپنا تعاون جاری رکھے گا۔
ہر سال 24 اکتوبر کو اقوام متحدہ کا دن منایا جاتا ہے۔ یہ دن اقوام متحدہ کے منشور کے نافذ ہونے کی سالگرہ کی مناسبت سے منایا جاتا ہے۔