باجوڑ: ماموند میں فائرنگ سے جے یو آئی (ف) کارکن رحیم اللہ جاں بحق

باجوڑ (پاک ٹوڈے): تحصیل ماموند کے علاقے خاص وڑہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے کارکن رحیم اللہ جاں بحق ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق رحیم اللہ کا تعلق جمعیت علمائے اسلام (ف) سے تھا۔ واقعے کی وجوہات اور فائرنگ میں ملوث افراد سے متعلق تاحال مزید تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Related posts

خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے بعد افغان مہاجرین کی واپسی میں تیزی

سہیل آفریدی محفوظ ہاتھوں میں ہیں، مستقبل کے بارے میں کسی کو کچھ معلوم نہیں، گورنر خیبرپختونخوا

مشیرِ اطلاعات ثمر ہارون بلور کی علیل صحافی اسد خان کے لیے ایک لاکھ روپے کی مالی معاونت