چاغی میں بارودی سرنگ کا دھماکا، 3 نوجوان جاں بحق

چاغی (پاک ٹوڈے): بلوچستان کے ضلع چاغی میں سڑک کنارے نصب بارودی سرنگ سے موٹر سائیکل ٹکرانے کے نتیجے میں 3 نوجوان موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق تینوں نوجوان موٹر سائیکل پر پکنک منانے جا رہے تھے کہ راستے میں ان کی موٹر سائیکل سڑک کنارے نصب بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں زوردار دھماکا ہوا اور تینوں نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق نوجوانوں کی شناخت الطاف نوتیزئی، سہیل بنگلزئی اور عرفان بنگلزئی کے نام سے ہوئی ہے۔ تینوں آپس میں ماموں زاد اور خالہ زاد رشتہ دار بھی تھے۔

چاغی میں پیش آنے والے اس واقعے کے بعد علاقے میں تشویش پائی جاتی ہے۔

Related posts

بھارت میں اے ایس آئی کے قتل کا معمہ حل، خاتون پولیس اہلکار سمیت 4 ملزمان گرفتار

امریکا کو مطلوب منشیات کا بدنام زمانہ ڈان میکسیکو میں گرفتار

سینٹکام کی امریکی ایف سولہ طیارے کو نقصان پہنچنے کی تردید، ایران کا دعویٰ مسترد